چین کےبرفانی تھیم پارک نےسب سےبڑااعزازاپنےنام کرلیا

 چین کےبرفانی تھیم پارک نےسب سےبڑااعزازاپنےنام کرلیا
کیپشن: China's snow theme park takes the biggest honor

ویب ڈیسک:چین میں سب سے بڑ ےبرفانی تھیم پارک ہاربن آئس اسنو ورلڈ نے دنیا کے سب سے بڑے تھیم پارک کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق آئس اسنوورلڈ1999سےعوامی تفریح کامرکزبناہواہےجوکہ چین کےصوبےہیلونگ جانگ کےشہرہاربن میں موجودہےاوراس سال اس نےگینیزورلڈریکارڈاپنےنام کرلیاہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق یہ پارک 8,790,697.3 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے جس سے یہ دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک بن جاتا ہے۔ پارک میں 2,000 سے برف سے بنی تعمیرات اور مجسمے موجود ہیں۔
10,000 سے زائد معماروں کی ٹیم کو آئس اسنو ورلڈ کی تعمیر کو مکمل کرنے میں ایک ماہ سے زیادہ وقت لگا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک جج نے ہاربن میں چائنا آئس اینڈ سنو ٹورازم ڈویلپمنٹ فورم 2024 میں تھیم پارک کے عہدیداروں کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔