اکشےکماراورٹائیگرشیروف کی نئی فلم کی تفصیلات منظرعام پرآگئی

اکشےکماراورٹائیگرشرف کی نئی فلم کی تفصیلات منظرعام پرآگئی
کیپشن: The details of Akshay Kumar and Tiger Sharaf's new film are out

ویب ڈیسک:خطروں کےکھلاڑی اکشےکماراورٹائیگرشیروف کی نئی آنےوالی فلم کی تفصیلات منظرعام پرآگئی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ میں خطروں کےکھلاڑی سےاپنی پہچان بنانےوالےاکشےکمار اورٹائیگرشیرف کی نئی آےوالی فلم ”چھوٹےمیاں اوربڑےمیاں“کی شوٹننگ کےبارےمیں اہم اطلاعات سامنےآئی ہےکہ فلم کی کتنےممالک میں شوٹ ہوئی ہے۔
فلم میکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابق (ٹوئٹر)پر ایک پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ فلم چار مختلف ملکوں کے15 شہروں میں شوٹ کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں کا تجسس بڑھانے کیلئے فلم کے ایڈیٹنگ روم سے کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
نئی فلم کا 1998 کی بلاک بسٹر فلم”بڑے میاں چھوٹے میاں“کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ بچن اور گووندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق سوناکشی سنہا بھی فلم کا حصہ ہیں۔
فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور یہ رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔