ویب ڈیسک:اسرائیلی صدراسحاق ہرزوگ نےکہاہےکہ ہم پرفلسطینیوں کی نسل کشی کاالزام مضحکہ خیزاورسفاکانہ ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی مشرق وسطیٰ کےاپنےاہم دورےپرعرب ممالک سےسیدھےاسرائیل پہنچ گئےہیں جہاں پرانہوں نےاسرائیلی صدراسحاق ہرزوگ سےخصوصی طورپرملاقات کی ۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق دوران ملاقات صدراسحاق ہرزوگ نےجنوبی افریقاکی جانب سےعالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کےخلاف مقدمہ دائرکرنےپربرہمی کااظہارکیااورکہاہےکہ اسرائیل پرفلسطینیوں کی نسل کشی کےالزام سےبڑھ کرکوئی چیز مضحکہ خیز اور سفاکانہ نہیں۔
امریکاکی جانب سےحمایت کی یقین دہانی پرصدراسحاق ہرزوگ نےوزیرخارجہ انٹونی بلنکن کاشکریہ بھی اداکیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات میں غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں سمیت جنگ بندی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کی جانب سے بین الاقوامی عدالت میں دائر مقدمے میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق 84 صفحات پر مشتمل رپورٹ بھی پیش کی تھی۔ اس مقدمے کی سماعت آئندہ فروری میں ہونی ہے۔