ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشتگردی،ایمبولینس پربمباری کردی،حملےمیں ہلال احمرکےچارافرادشہیدہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سال2023کی7اکتوبرسےاب تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہےجس میں اب ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیل بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہےاسرائیلی جارحیت کےنتیجےمیں غزہ میں خوراک اورادویات کی کمی کےمسائل پیداہورہےہیں۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دیرالبلح کے نزدیک ایمبولینس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس میں ہلال احمر کے4 کارکن شہید ہوگئے۔
فلسطینی ہلال احمرکا کہنا ہےکہ چاروں افراد طب کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں40 سے زیادہ فلسطینی شہید اور150 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
24 گھنٹوں میں150 سے زائد سفاکانہ صیہونی حملوں میں200 فلسطینی شہید ہوگئے۔
7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد23 ہزار 350 سے تجاوز کرگئی ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپہ مارکارروائی میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے12 فلسطینی زخمی ہوگئے، اس دوران5 فلسطینی گرفتار بھی کرلیےگئے۔