پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا کی نشستوں کیلئے ٹکٹ ہولڈرز کااعلان

Jan 11, 2024 | 00:29 AM

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ٹکٹ ہولڈرز کے نام جاری کر دیئے۔
باجوڑ پی کے 20 کا ٹکٹ اخوند زادہ چٹان کو دیا گیا، مالاکنڈ پی کے 23 کا ٹکٹ سابق صوبائی صدر ہمایوں خان کو دیا گیا، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کو بھی مالاکنڈ پی کے 24 کا ٹکٹ دے دیا گیا، شانگلہ پی کے 28 کا ٹکٹ افسرالملک کو ملا۔
پی کے 90 کوہاٹ کا ٹکٹ صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی کو دیا گیا، پشاور پی کے 80 کا ٹکٹ عاصمہ عالمگیر کے بیٹے ارباب زرک خان کو دیا گیا، پشاور پی کے 72 کیلئے رضاء اللہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا، پی کے 82 کا ٹکٹ ضیاء اللہ آفریدی کو مل گیا۔
پشاور پی کے 83 کا ٹکٹ روبینہ خالد کے بھائی ظاہرعلی شاہ کو جاری کر دیا گیا، پشاور پی کے 74 کا ٹکٹ ملک طہماش خان کو مل گیا۔

مزیدخبریں