ویب ڈیسک: عام انتخابات کیلئےریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر فیصلے مکمل ،آج امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق12 جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 13 جنوری کو نشانات الاٹ ہونگے اور حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔
ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔