ویب ڈیسک:ایچ ای سی نےسر کاری جامعات سے الحاق شدہ کالجوں کے لیے سخت الحاق پالیسی جاری کردی۔
نئی پالیسی کے تحت اب کوئی بھی یونیورسٹی یا ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوشن ایچ ای سی کی جانب سے جاری این او سی کے بغیر کالجوں کو الحاق جاری نہیں کرسکتا جبکہ اس این او سی کی میعاد تین سال کی گئی ہے۔
پہلے سے الحاق شدہ کالجوں کو ان کے الحاق کا تسلسل قائم رکھنے کے لیے ایچ ای سی کی جانچ پڑتال/جائزہ( ریویو ڈیسک ) سے مشروط کردیا گیا ہے، تمام جامعات کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے الحاق شدہ کالجوں کی مطلوبہ معلومات ایچ ای سی کے متعلقہ پورٹل پر درج کریں۔
اگر کوئی کالج نئی پالیسی میں جاری معیار پر پورا نہیں اترتا تو اس کے طالب علم کو جاری سند کی ایچ ای سی تصدیق نہیں کرے گی جبکہ متعلقہ یونیورسٹی کے خلاف ایچ ای سی تادیبی کارروائی کرے گی۔
مذکورہ نکات پر مشتمل نوٹیفکیشن ایچ ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کے دستخط سے جاری کردیا گیا ہے۔
ایچ ای سی نے کالجز کیلئے سخت الحاق پالیسی جاری کردی
Jan 11, 2024 | 00:01 AM