سابق کرکٹرز کتنی پنشن حاصل کرتے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پرآگئیں

سابق کرکٹرز کتنی پنشن حاصل کرتے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پرآگئیں
کیپشن: How much pension do former cricketers get? The details have come to light

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ ویلفیئر پالیسی کے تحت پنشن دیتا ہے، پنشن کی مد میں سابق کرکٹرز کو 92 لاکھ 76 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرز کتنی پنشن حاصل کرتے ہیں اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔مجموعی طور پر 63 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو  پنشن دی جاتی ہے، 60 برس سے زائد عمر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ٹیسٹ میچز کے حساب سے پنشن دی جاتی ہے، رمیز راجہ کے شامل ہونے سے تعداد 64 ہو جائے گی۔ 24 کرکٹرز کو ایک  لاکھ 54 ہزار روپے کے حساب سے ماہانہ پنشن دی جاتی ہے، 7 سابق کرکٹرز کو  ایک لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 32 کرکٹرز کو ایک لاکھ 42 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق وزیر اعظم عمران خان بھی1لاکھ54ہزار پنشن حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔