آزادکشمیرکے مختلف اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند  

Jan 11, 2023 | 21:40 PM

ایک نیوز :وادی نیلم میں شاردہ کو کیل سے ملانے والی شاہراہ ، ضلع جہلم میں ہٹیاں کو لیپہ سے ملانے والی شاہراہ ،چکار کو لیپہ سے ملانے والی شاہراہ سدھن گلی کے مقام پر بند ہے۔

ضلع حویلی میں حاجی پیرکو  حویلی سےملانے والی شاہراہ برفباری سے بند ہوگئی ہے، ضلع باغ کو حویلی سے ملانے والی شاہراہ لسڈنہ کے مقام سے بند ہے، محمود گلی کو عباس پور سے ملانے والی شاہراہ محمود گلی کے مقام سے بند ہے، راولاکوٹ میں تولی پیرکو علی سوجل سے ملانےوالی شاہراہ بھی برفباری سے بند ہے۔رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سخت سردی میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں