تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا
کیپشن: تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

ایک نیوز :تحریک انصاف نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ، فواد چودھری نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ ہوگیا تو کل ہی پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھیج دیں گے

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ کسی بھی وقت لے سکتے ہیں، اعتماد کا ووٹ خفیہ نہیں اوپن ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیلئے ہم سپریم کورٹ گئے ہوئے ہیں۔ ہم نے ہر ممکن کوشش کرلی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ہمارے استعفے منظور کرلیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے، جب ہم وقت لے کر سپیکر کے پاس جاتے ہیں تو وہ بھاگ جاتے ہیں، ہمارا وفد بھی سپیکر کے پاس استعفوں کی منظور کیلئے گیا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ استعفوں کی منظوری  کیلئے  ہفتے میں صرف تین ارکان  کو ہی بلائیں گے، جو طریقہ وہ بتا رہے ہیں وہ ایک سال کا ہے۔