کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکا، 20 افراد ہلاک

Jan 11, 2023 | 21:18 PM

ایک نیوز: افغان دار الحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکے میں  20  افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 خودکش حملہ آور نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے میں 20 افراد کی ہلاکت رپورٹ کی ہے۔

فی الحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ افغان وزارت خارجہ کی عمارت کے نزدیک ترکیے اور چین سمیت کئی ممالک کے سفارت خانے موجود ہیں۔

 

مزیدخبریں