نیوزی کیخلاف دوسرا ون ڈے،گراؤنڈ میں گھسنےوالانوجوان گرفتار 

Jan 11, 2023 | 20:01 PM

ایک نیوز :پاک نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنےوالے محمد رضوان کے مداح کو ایس ایس یو نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ون ڈے سیریز جاری ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ جاری تھا۔ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران 15 سے 16 سالہ نوجوان اچانک لوہے کا جنگلا پھلانگ کر میدان میں آگیا۔

 نوجوان نے کریز پر پہنچ کر وکٹ کیپر محمد رضوان سے ہاتھ ملایا۔ جیسے ہی وہ واپس جانے لگا تو وہاں تعینات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کے کمانڈوز نے گراؤنڈ میں جاکر اسے پکڑ لیا۔

نوجوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کے سامنے پیش کیا گیا اور بعد میں ایس ایس یو کے حوالے کردیا گیا۔

حراست میں لئے گئے نوجوان کا نام جاوید ولد گل رحمان بتایا جارہا ہے جب کہ اس کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔

مزیدخبریں