فنی خرابی دور، امریکا بھر میں پروازوں کی بتدریج بحالی شروع

Jan 11, 2023 | 19:54 PM

ایک نیوز :کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث امریکا بھر میں معطل کیے جانے والے فضائی آپریشن کو بتدریج بحال کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے بتایا تھا کہ کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی کے نتیجے میں امریکا بھر میں پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔

ایف اے اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نوٹس ٹو ائیر مشنز سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے امریکا بھر میں ڈومیسٹک فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

بعد ازاں ایک ٹوئٹ میں ایف اے اے نے بتایا کہ امریکا بھر میں معمول کے فضائی آپریشن کو بتدریج بحال کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹ کے مطابق فنی خرابی کی وجہ جاننے کے لیے کام جاری ہے۔

امریکی ایوی ایشن کےکمپیوٹرسسٹم میں خرابی سے4 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 700 سے زیادہ کو منسوخ کیا گیا۔فنی خرابی کے باعث امریکا بھر میں پروازیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے تک کے لیے معطل کی گئی تھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ فنی خرابی دور کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے اور جلد پروازوں کا سلسلہ بحال ہوجائے گا۔

نوٹس ٹو ائیر مشنز سسٹم پائلٹوں کو مختلف خطرات سے آگاہ کرتا ہے اور مختلف تکنیکی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں