سی آئی اے ہیڈ کوارٹراسلام آباد ٹارچر سیل بن گیا

سی آئی اے ہیڈ کوارٹراسلام آباد ٹارچر سیل بن گیا
کیپشن: CIA headquarters in Islamabad became a torture cell

ایک نیوز:سی آئی اے ہیڈ کواٹر میں16سالہ بچے پرتشدد کرنے والے پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیاگیا۔

سی آئی کے ہیڈ کوارٹراسلام آبادمیں پولیس اہلکار 16سالہ بچے کوتشدد کانشانہ بنا کر والد سے رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔حکام بالا نے تشدد کے شکار بچے کے والد کی درخواست پرملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ محمد شعیب روٹین کے مطابق چھوٹے بھائی کو سکول چھوڑ کر بائیکیا چلانے جاتا تھا۔اغواء کے روز جب واپس نہ آیا تو پولیس کو رپورٹ کیا۔کئی روز بعد پتا چلا کہ میرے بیٹے کو سرفاز بٹ سب انسپکٹر نے سی آئی اے میں رکھا ہوا ہے۔سب انسپکٹر سرفراز بٹ نے کئی روز تک نابالغ بچے کو حراست میں رکھا۔مجھے  کہا کہ رقم دو ورنہ 16 سالہ شعیب پر چوری ڈکیتی اور منشیات کا مقدمہ ہو گا۔ موقع پر 4500 لئے اور کہا مزید رقم لے آؤ۔سب انسپکٹر سرفراز بٹ مزید دو لاکھ رقم کا تقاضا کیا۔

تشدد کاشکار بچے کے والد کاکہنا تھا کہ کئی روز بعد محمد شعیب کو ناجائز اسلح کے معمولی مقدمہ عدالت پیش کیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کوتشدد کانشانہ بننے والے اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔قانون کے سامنے ایک برابر ہے متاثرہ شہری کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

۔۔۔۔