ہارون آباد : مسافر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ہارون آباد : مسافر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ایک نیوز: ہارون آباد میں تیز رفتار مسافر بس اور  موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق فقیروالی کے علاقہ جادوگر موڑ پرتیز رفتارمسافر بس نےموٹر سائیکل کو ٹکر  ماردی جس سے موٹر سائیکل سوار فیصل رشید جاں بحق ہوگیا. ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ 

قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں بھی فیکٹری ورکر کی بس نےبے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر کھڑی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ریسکیواہلکاروں کا کہنا تھا کہ مسافر بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 17 سالہ وقاص، 20 سالہ رفاقت اور 38 سالہ ذوالقرنین نام سے ہوئی۔بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں کی شناخت امان اللہ، ارباز اور سیف علی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔