ایک نیوز: گوجرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے گوجرہ چک 33میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر آج فائرنگ ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، اور عینی شاہدین سمیت مقتولین کے اہل خانہ سے بھی وقوعہ سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
لاہور آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نےمنڈی بہاؤالدین میں فائرنگ سے 4افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نےسینئر افسران کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیدیا ہے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیدیا ہے جبکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔