سی ٹی ڈی کی کومبنگ میں بڑی کارروائی،26مشتبہ افراد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کومبنگ میں بڑی کارروائی،26مشتبہ افراد گرفتار
کیپشن: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،26مشتبہ افراد گرفتار

ایک نیوز: دہشتگردی کے تناظر میں سی ٹی ڈی کا کومبنگ میں آپریشن، 40 مقامات سے 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران 1929 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،ملزمان کے خلاف 16 مقدمات درج ہیں اور  تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد  بھی کر لیا گیا ہے۔کارروائیاں منڈی بہاؤالدین، ملتان ، ڈی جی خان ،خوشاب میں کی گئیں ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کو دہشت گردی و تخریب کاری سے محفوظ بنانے کا ہدف ہے۔