ایک نیوز: اوکاڑہ میں پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئے نہر کنارے 2 جوڑوں کی نازیبا حرکات ناکام بنا دی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کی خرید و فروخت میں ملوث نہر کنارے 2 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو موقع سے گرفتار کیا جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔
گرفتار ہونے والوں کی شناخت عبدالرزاق اور پرویز جبکہ نائلہ اور کوثر بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ عبدالرزاق اور پرویز دونوں تحصیلدار آفس کے ملازم بھی ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے دو شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا ہے۔