لندن ائیر پورٹ پر مشکوک بیگ سے یورینیم برآمد

Jan 11, 2023 | 16:47 PM

ایک نیوز: لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے ملنے والے مشکوک بیگ میں یورینیم کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بارڈر فورسز کی جانب سے  جاری کردہ بیان کے مطابق انسداد دہشت گردی کی پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ایئرپورٹ سے یورینیم سے بھرا بیگ 29 دسمبر2022 کو پکڑا گیا تھا جس سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ یورینیم سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 

لندن کی پولیس کے انسداد دہشت گردی کے کمانڈ کے سربراہ رچرڈ سمتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورینیم کا بیگ معمول کی تلاشی کی دوران پکڑا گیا ہے۔ یہ انتہائی کم مقدار میں ہے اور ماہرین نے اس کا جائزہ لیا ہے کہ اس سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں۔رچرڈ سمتھ کے مطابق تحقیقات جاری ہے اوراب تک کی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
فی الحال اس معاملے پر ہیتھرو ایئرپورٹ نے تبصرہ نہیں کیا۔
یورینیم توانائی پیدا کرنے اور سائنسی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہے اور جوہری ہتھیاروں کے بنانے میں ایک اہم جز ہے۔

مزیدخبریں