داخلہ نا کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کےاستاد پر تشدد، طلبا کا احتجاج

داخلہ نا کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کےاستاد پر تشدد، طلبا کا احتجاج

ایک نیوز: :پنجاب یونیورسٹی میں ٹیچر پرتشددکے واقعہ پر  طلبہ و طالبات نے شرمناک حرکت کی پرزور مزمت کی اور  یونیورسٹی میں احتجاج کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچر کو غیر قانونی داخلہ نہ کرنے پر طلباء تنظیم کے مبینہ ممبران کی جانب سے زدوکوب کیا گیا جس کے خلاف طلبا نے اس شرمناک واقعہ پر یونیورسٹی میں احتجاج کیا۔ طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی عزت و عظمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہم ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے۔ طلبا کا مزید  کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ واقعہ میں ملوث افرادکے خلاف فی الفور کاروائی کرے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-11/news-1673434690-9057.mp4