شرقپور: موٹرسائیکل سوار فیملی کیساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر خاندان کا سربراہ قتل

Jan 11, 2023 | 15:44 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شرقپور شریف میں گاؤں منڈیانوالہ کے پاس موٹر سائیکل سوار فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےخاندان کا سربراہ قتل ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق شرقپور شریف کے نواحی گاؤں کے پاس لاہور سے جڑانوالہ جانے والی فیملی کو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر ڈکیتی کی۔واردات  مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہارا گیا۔ واردات کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ۔

تھانہ شرقپور پولیس نے موقع پر پہنچ کر معمول کی کارروائی کی۔ فائرنگ سے مرنے والے شخص کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے اور مقتول لاہور کینٹ کا رہائشی تھا پولیس نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور منتقل کر دیا -

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-11/news-1673433577-9890.mp4

مزیدخبریں