جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ختم، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ختم، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Friday and Saturday holiday over, notification issued(file photo)

ایک نیوز: بچوں کی موجیں ختم، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ختم کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی بھی ختم کردی۔ سموگ کے باعث حکومت نے جمعہ اور ہفتہ  کی چھٹی دے رکھی تھی۔ 

نوٹفیکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں 15 جنوری تک دی گئی تھیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سابقہ نوٹفیکیشن منسوخ کرکے جمعہ اور ہفتہ کو ورکنگ ڈے قرار دے دیا۔ 

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ہفتے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو بھی سکول لگیں گے۔ دوسری جانب اساتذہ نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ختم کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔