ملکوال: زمین کے تنازعہ پر جھگڑا، 2 بھائی سمیت 4 افراد جاں بحق

Jan 11, 2023 | 14:10 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: ملکوال کے علاقہ علاقہ چک 33 میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ملکوال کے نواحی علاقہ چک 33 خاصہ میں دو گروپوں دیرینہ دشمنی تھی جس کے باعث دونوں پارٹیوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں فائرنگ کی زد میں آکر دو بھائی بابر سلطان اور عاطف سلطان سمیت محمد جعفر اور ثنا اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک راہگیر ملک عمیر شدید زخمی ہوگیا۔

گوجرہ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئےہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمی کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔

مزیدخبریں