حجرہ شاہ: زمین کے تنازعہ پر ڈنڈوں کے وار، متعدد مردوخواتین زخمی

Jan 11, 2023 | 13:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: حجرہ شاہ کےمقیم گاؤں بھوکن میں زمین کے تنازعہ پر  جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس میں درجن سے زائد مرد و خواتین نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کر کے ایک دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حجرہ شاہ مقیم لڑائی جھگڑے اور متاثرہ شخص کی زمین پر قبضہ کرنے کی ویڈیو ایک نیوز نیوز نے حاصل کر لی فوٹیج میں واضع طورپر دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں ڈنڈوں اور سوٹوں سےحملہ کر رہے ہیں اورجھونپڑی گرائی جارہی ہے۔  پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-11/news-1673427451-9661.mp4

مزیدخبریں