گولڈن گلوب ایوارڈز: 'دی فیبل مینز' بہترین فلم کا ایوارڈ لے اڑی

Jan 11, 2023 | 13:50 PM

ایک نیوز: امریکی شہر لاس اینجلس میں 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بہترین ڈرامہ اداکار کا ایوارڈ  آسٹن بٹلر  نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈ کی 80 ویں  تقریب میں 2022 کے دوران امریکی فلم اور ٹیلی ویژن پر بہترین کارکردگی پیش کرنے والے فن کاروں کو ایوارڈ دیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق " دی فیبل مینز" بہترین فلم قرار پائی جبکہ  ٹی وی کی کیٹیگری میں بہترین ڈراما سیریز ہاؤس آف دا ڈریگن قرار پائی۔

ایوارڈ کی تقریب میں آسٹن بٹلر نے بہترین ڈرامہ ایکٹر کا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر لیا جب کہ کیٹ بلینشیٹ بہترین ڈرامہ ایکٹریس کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں، انہیں ڈرامہ تار پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسٹیون اسپیئلبرگ نے بہترین ہدایتکار کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ ایوارڈ فلم دی فیبل مینز کی ہدایتکاری پردیا گیا۔

جنوبی سنیما کی فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ناٹو ناٹو کو  ’گولڈن گلوب 2023‘ میں  بہترین گانا قراردیا گیا ہے

فلم 'آر آر آر' گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے عالمی باکس آفس پر 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

واضح رہے کہ 'گولڈن گلوب 2023' ایوارڈ میں فلم ’آر آر آر‘ کو دو کیٹیگریز میں نامزدگی ملی تھی، ایک ' بہترین فلم - نان انگلش' اور دوسری 'بہترین اوریجنل سانگ - موشن پکچر' کے لیے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم ’آر آر آر‘ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں پہلی بھارتی فلم ہے جسے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 'فارن لینگویج' کیٹیگری میں 'سلام بامبے (1988)‘ اور 'مانسون ویڈنگ (2001)‘ کو نامز د کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں