نصیر آباد پولیس کی کارروائی، 6 اشتہاری مجرم گرفتار

Jan 11, 2023 | 13:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نصیرآباد پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے   6 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیاہے۔  

ترجمان  پولیس کے مطابق اشتہاریوں کو دوران سنیپ چیکنگ ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ مجرمان کی شناخت صادق، مشتاق، امانت، عباس، فلک اور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اشتہاریوں کیخلاف بوگس چیک،   فراڈ، دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں ۔ 

مجرمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارراوئیاں جاری ہیں۔ 

مزیدخبریں