کار اور ٹریلر میں تصادم سے ڈی ایس پی لورالائی فیملی سمیت جاں بحق

Jan 11, 2023 | 12:38 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کوئٹہ میں تیز رفتاری کے باعث کار اور ٹریلر میں تصادم جس میں  ونگ کمانڈر لورالائی ڈی ایس پی مختیار ملغانی فیملی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے قریب پشین کے علاقے خانو زئی میں زیارت کراس کے قریب گاڑی کا ٹریلر کیساتھ تصادم ہوا جس میں ونگ کمانڈر بی سی لورالائی ڈی ایس پی مختیار ملغان اور ان کی اہلیہ اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔مختیار حسین ملغانی لورالائی عدالت سپرڈنڈنٹ اعجاز صاحب کے بہنوئی تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری اور شاہراہ پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔

مزیدخبریں