لاہور: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

Jan 11, 2023 | 11:57 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور پولیس تھانہ اچھرہ نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
رپور ٹ کے مطابق اچھرہ پولیس نے دو عدد فینسی ٹک ٹاکرز گرفتار کر لیا ہے۔  ملزمان یوسف بٹ سکنہ سمن آباد اور حارث سکنہ اچھرہ   سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک بنا کر اسلحہ کی نمائش پر ملوث پائے گئے تھے۔  اچھرہ پولیس نے دوران کاروائی دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر نمائشی اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کیخؒلاف مختلف دفعات کے تحت اندراج مقدمہ کرلیا ہے ۔   ایس ایچ او تھانہ اچھرہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتےہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-11/news-1673420316-7225.mp4

مزیدخبریں