ایک نیوز: پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب مدنی گینگ کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں مطلوب مدنی گینگ کے 2ارکان،1اشتہاری مجرم، 4رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ گرفتار گینگ سے 06 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 02 موٹر سائیکل، 01 لاکھ 33 ہزار روپے نقدی، 03 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال کیے جانے والے 02 پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں محمد زین اور اعجاز احمد شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کے 08 مقدمات کا انکشاف کیا۔ جبکہ 04 عدالتی مفروران شاہد، محمد زین، اعجاز، صفدر اور اشتہاری مجرم محمد عرفان کو گرفتار کر لیاگیاہے۔ ڈی ایس پی رمیض بخاری کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی شجاع آباد محمد سعید نے تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔