ایک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، مسلم لیگ ن نے نئی حکمت عملی تیارکرلی۔
ذرائع کے مطاب ق اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے آج اہم سماعت لاہور ہائی کورٹ میں شروع ہوگئی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کو لاہور ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،متحدہ اوپوزیشن کے اراکین اسمبلی لاہور ہائیکورٹ اکھٹے ہونگے۔
پارٹی قیادت نےہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سماعت تک تمام اراکین اسمبلی عدالت میں موجود رہیں گے اور تمام اراکین اسمبلی کو لاہور میں مقیم رہنے کی بھی ہدایت کر دی ہے،تمام اراکین اسمبلی عدالت کے بعد پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔عدالتی فیصلہ کے بعد پارلیمانی اجلاس پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن عدالتی فیصلہ کے مطابق اجلاس میں اپنا لائے عمل طے کرے گی۔