مکہ مکرمہ:ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 5 افراد گرفتار

مکہ مکرمہ:ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 5 افراد گرفتار
کیپشن: مکہ مکرمہ:ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 5 افراد گرفتار

ایک نیوز: مکہ مکرمہ ریجن میں موبائل ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں 4 پاکستانیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی پولیس حکام کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کی بیٹریاں چرانے پرگرفتار افراد میں 4 پاکستانیوں سمیت ایک یمنی شہری بھی شامل ہے۔

ملزمان سے چرائی گئی بیٹریاں برآمد کرلی گئی ہیں،ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔جہاں تفتیش جاری ہے۔