کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری جاں بحق

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری جاں بحق

ایک نیوز: کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سرجانی ٹاؤن کے علاقہ یارو گوٹھ میں پیش آیا جہاں تین ملزمان سلمان نامی شہری کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے۔ واردات کے دوران گھر کے افراد جاگ گئے جس پر انہوں نے مزاحمت کی جس سے شہری سلمان جاں بحق ہوگیا۔ملزمان گھر سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول ملے ہیں جنہیں فرانزک کے لیے لیب بھیج دیا گیا یے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا جس سے شہر بھر میں 11 روزکے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 6 افراد جاں بحق ہوئے۔گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں مبینہ ڈاکوؤں نے کمیٹی جمع کرنیوالی خاتون کا بھی گھر لوٹ لیا جب کہ اسکیم 33 میں گاڑی بیچ کرگھر واپس آنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے نقدی سے محروم کردیا ۔