ایک نیوز: تعلیمی اداروں سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں محکمے کی جانب سے یونیفارم کی قید ختم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے اپنے زیرانتظام چلنے والے تعلیمی اداروں میں یونیفارم کی قید ختم کردی ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں حالیہ سردی کی لہر کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق طلباء اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے کسی بھی رنگ اور قسم کا گرم لباس زیب تن کرسکتے ہیں تاکہ وہ سردی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ای آئی آر اے) اسلام آباد کے تحت رجسٹرڈ تمام نجی تعلیمی ادارے بھی اس نوٹیفکیشن پر عمل کے پابند ہوں گے۔
اس کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تعلیمی ادارے کسی صورت صبح 8 بجکر 30 منٹ سے پہلے نہیں کھولیں گے۔ یہ اوقات کار جنوری اور فروری کے مہینوں میں نافذ العمل ہیں۔ نئے اوقات کار 11 جنوری سے تاحکم ثانی نافذ العمل ہوگا۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں سردی کی ایک شدید لہر جاری ہے۔ پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم انتہائی حد تک گر چکا ہے۔