پٹرول، ڈیزل مہنگا ہونے سے پیداوار بند، اب گیس مہنگی ہو رہی ہے:مسرت جمشید

Jan 11, 2023 | 10:11 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری سیکٹر پہلے ہی بند ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر دن اس ملک کے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث پیداواری سیکٹر بند ہو رہا ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف خوردنی تیل کا بحران سر اٹھا رہا ہے، پاکستان کو ارادی طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں