مونس الٰہی کے قریبی دوست احمد فاران گھر پہنچ گئے

مونس الٰہی کے قریبی دوست احمد فاران گھر پہنچ گئے
کیپشن: مونس الٰہی کے قریبی دوست احمد فاران گھر پہنچ گئے

ایک نیوز: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کے قریب دوست احمد فاران خان گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مونس الہٰی کے دوست احمد فاران کی واپسی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ احمد فاران خان چار روز قبل گارڈن ٹاؤن سے لاپتا ہوئے تھے اور وہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کے قریب دوستی ہیں، احمد فاران خان کو رات گئے 2 گاڑیاں گھر کے باہر چھوڑ گئیں۔

لاہورہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لےکرسی سی پی او کو احمد فاران کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ احمد فاران کی بازیابی کے لیے درخواست اس کے بھائی سلمان ظہیر نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے۔

مونس الہٰی نے کہا تھا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں انہوں نے نہیں اٹھایا۔

کل میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا ۔اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو ۔ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔ pic.twitter.com/HLSed9FkSn