پنجاب میں آج بھی دھند کا راج،موٹرویز بند،ٹرینیں اورپروازیں متاثر

پنجاب میں آج بھی دھند کا راج،موٹرویز بند،ٹرینیں اورپروازیں متاثر
کیپشن: پنجاب میں آج بھی دھند کا راج،موٹرویز بند،ٹرینیں اورپروازیں متاثر

ایک نیوز: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث موٹرویز اور ایئرپورٹ کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن ، لاہور ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم 4 فیصل آبار سے عبد الحکیم تک شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ موٹروے ایم فائیو کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور سے اسلام آباد جی ٹی روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے ، گوجرانوالہ، گجرات ، وزیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں دھند کا راج ہے، لاہور سے کراچی جانے والی نیشنل ہائی وے پر بھی شدید دھند ہے۔

میدانی علاقوں میں حد نگاہ بہت زیادہ متاثر ہے ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، پتوکی اور دیگر شہر شدید دھند کی وجہ سے متاثر ہیں اور حد نگاہ دس میٹر سے بھی کم ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پھالیہ کے شہر اور گردونواح کے علاقے مسلسل دھند کی لپیٹ میں ہیں۔دھند کے ساتھ ہلکی بوندا باندی نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے اور دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود ہے جبکہ دھند میں حادثات سے بچاؤ کے لیے ھیڈ لائٹس اور فوگ لایٹ استعمال کریں۔ مسافر غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حد نگاہ پچاس فیصد سے کم ہے جس کے باعث 12 پراوزیں متاثر ہوئی ہیں ، 10 تاخیر کا شکار ہیں اور دو پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موٹرا گیا ہے۔

لاہور رنگ روڈ کے اطراف میں بھی شدید دھند تھی جس کے باعث روڈ کو رات گئے بند کر دیا گیا تھا ۔