پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کا پرویزالہٰی کو ووٹ دینے سے انکار

Jan 11, 2023 | 08:36 AM

ایک نیوز: پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے پرویزالہٰی کے خلاف بغاوت کردی۔ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ دینے سے صاف انکار کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نمبر گیم مشن امپوسیپل بن گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ق کے ساتھ نہیں ہیں، پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایک اور پی ٹی آئی ممبر پنجاب اسمبلی عون ڈوگر نے بتایا کہ وہ مصروفیت کے باعث پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے لیکن وہ تحریک انصاف اور پرویز الہٰی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور جارہے ہیں اور آج پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں