ایک نیوز :مخالف امیدواروں کی مدد کرنیوالے پارٹی عہدیداروں کیخلاف پیپلز پارٹی کا بڑا ایکشن، پیپلز پارٹی حیدر آباد کے 3 عہدیداروں کو معطل کر دیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق نثار کھوڑو نے پیپلز پارٹی حیدر آباد کے 3 عہدیداروں کو معطل کر دیا،پی ایس 66 کے صدر پاشاقاضی، پی ایس 67 کے جنرل سیکرٹری زاہد بیگ اور پی ایس 64 کے جنرل سیکرٹری مشتاق کھوڑو مخالف امیدواروں کی مدد کرنےمیں ملوث تھے ۔
پیپلزپارٹی کے ترجمان کے مطابق عہدیداروں کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ، 3 دن میں وضاحت طلب کی گئی ،شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں مزید کارروائی ہو گی۔