بگ بیش لیگ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا منفرد انداز مداحوں کو بھا گیا

Jan 11, 2022 | 12:43 PM

admin
میلبورن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے دیار غیر میں بھی کامیابی کی جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں جبکہ ان کا وکٹ لینے کے بعد جشن کے لیے ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے ہوئے ماسک لگانے کا منفرد انداز مداحوں کو بھاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حارث رؤف ان دنوں آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔


دورانِ میچ پرتھ اسکارچرز ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں حارث کا وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منانے کا انداز وائرل ہوگیا۔
حارث کی وکٹ لینے کے بعد جشن کی ویڈیو میلبورن اسٹارز کے ٹوئٹر پیج پر شیئر کی گئی ہے جس میں بولر کو پیٹرسن کی وکٹ لینے کے بعد پہلے سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے جیسا انداز اپناتے اور بعد ازاں جیب سے ماسک نکال کر پہنتے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حارث رؤف بگ بیش میں باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کرچکے ہیں۔
مزیدخبریں