سہہ فریقی سیریز :پاکستان کا  جنوبی افریقہ کیخلاف  میچ کیلئے  سکواڈ کا اعلان  

سہہ فریقی سیریز :پاکستان کا  جنوبی افریقہ کیخلاف  میچ کیلئے  سکواڈ کا اعلان  
کیپشن: Tri-Party Series: Pakistan announced squad for the match against South Africa

 ایک نیوز: سہہ فریقی سیریز ،پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔  

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ  کیلئے قومی ٹیم کے  کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابرعظم، سعود شکیل، محمد رضوان سلمان علی  آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ،شاہین شاہ افریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد شامل  ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ، میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سہہ فریقی سیریز کا فائنل کھیلے گی ۔  

خیال رہے کہ  نیوزی لینڈ ٹیم نے سیریز کے پہلے دونوں میچ جیت کر پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر رکھا ہے ۔