ایک نیوز: قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کا بل منظور کر لیا گیا،رومینہ خورشید عالم نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کاشدید ہنگامہ،نعرے بازی،ایجنڈا پھاڑ دیا ،سینیٹ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کا بل پہلے ہی منظور کرچکی ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2025بھی پیش کیا گیا، پاکستان ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی کے سپردکر دیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کوئی پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہو گا، اپوزیشن اور حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے خط لکھا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے کسی جج نے پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کی ہے۔
وزیر پارلیمانی امور متعلقہ جج کو آگاہ کریں کسی کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
قومی اسمبلی میںتھیلیسیمیا کی سکریننگ بل2025ایوان میں پیش کیا گیا، بل پاکستان پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کی،تھیلیسیمیا کی سکریننگ بل2025متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپردکر دیا گیا۔
کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی بل 2025 ایوان میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد، کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی بل 2025 ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پیش کیا،آربٹ ادارہ برائے منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 مؤخرکر دیا گیا، بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی درخواست پر مؤخر کیا گیا۔
آئین پاکستان کی شق 59 میں ترمیم کابل ایوان میں پیش ،آئینی ترمیمی بل2025نوید عامر جیوہ نے پیش کیا، قائمہ کمیٹی کے سپردکر دیا گیا، بل کے تحت پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

کیپشن: The National Assembly meeting approved the bill to increase the salaries of the members of parliament