چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش ٹیم کو بھی بڑا جھٹکا،سینئر کھلاڑی باہر 

چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش ٹیم کو بھی بڑا جھٹکا،مین کھلاڑی باہر 
کیپشن: A big shock to the English team before the Champions Trophy, the main player is out

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے،انگلینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کیوجہ سے بائیں ہاتھ کے بیٹر جیکب بیتھل چیمپئنز ٹرافی نہیں سکیں گے۔
جیکب بیتھل نے ستمبر میں انگلینڈ کیلئےاپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، بھارت کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے،21سالہ جیکب بیتھل نے اس میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے51رنز بنائے تھے۔
انجری کے باعث بیتھل بھارت کے خلاف بھی 3میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے ۔

قبل پاکستان کے  انجری کے باعث صائم ایوب  10 ہفتے کےلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ، قومی کرکٹر  کے اہم آر آئی سکین ایکسرے اور میڈیکل رپورٹس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں 10ہفتے  تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

آسٹریلیا کے  پیٹ کمنز بھی ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں اس وجہ سے ابھی تک انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، انکی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سٹیو سمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔