سکولوں کے بچوں نے سٹیم مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائی:مریم نواز

سکولوں کے بچوں نے سٹیم مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائی:مریم نواز
کیپشن: School children showed excellent performance in STEAM competitions: Maryam Nawaz

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ان بچوں پر فخر ہے پنجاب کے مختلف سکولوں کے بچوں کے پراجیکٹس دیکھے تھوری سی محنت اور وسائل کے ساتھ آپ پوری دنیا فتح کرسکتے ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ 11سو بچے مختلف سکولوں سے یہاں آئیں ہیں مختلف سٹیم مقابلے ہوئے جن میں بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 11سو بچوں کو ایک ایک لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے آپ لوگوں کے والدین کی محنت آج رنگ لائی ہیں ,2لاکھ 75ہزار بچوں نے حصہ لیا ہے بچے چھوٹے چھوٹے ہے مگر خواب بہت بڑے ہے اپ کے جو مقاصد ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ زندگی میں ان کو حاصل کرنا ہے بطور ماں میرا یہ وعدہ ہے میں اپ کی بہتری کے لیے اسی طرح کام کرتی رہو گی، میرے جتنے بھی وسائل ہے ان کو اپ پر خرچ کیا جائے گا ،جن سکولوں میں فرنیچر اور باقی چیزوں کی ضرورت ان کو پورا کیا جائے گا ،آئی ٹی لیب جو شہباز شریف نے بنائی تھی ان کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ آج آپ نے مریم نواز سے وعدہ کرنا کی کبھی بھی اپنے ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا کوئی یہ کہیں کہ میٹرو بس کو آگ لگا دو تو کیا کہوں گے انہیں؟ ،دوسرے بچوں کو ترغیب دینا گالی دو جلاو گھیراؤ کرو۔
مریم نواز نے کہا کہ 4سال حکومت کی کوئی کام نہیں کیا ،سکالرشپ کیوں نہ دی، ذاتی حملے کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے ،کے پی کے کے بچے ہمیں کہتے ہے کہ ہمیں لیپ ٹاپ دیے جائیں ،آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دے رہی ہو مگر کوئی تھا جو پیٹرول بم دے رہا تھا ،اپنے بچے باہر بیٹھے یہاں بچوں کا غلط ترغیب سیکھائی گئی۔