ایک نیوز:سابق معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے حامیوں کی جانب سے طلباپرحملے کیا گیا۔
بنگلہ دیش حکومت نےحسینہ واجد کے حامیوں کیخلاف’’آپریشن ڈیول ہنٹ‘‘ کاآغاز کر دیا، ملک کے مختلف حصوں سے1308 سیاسی کارکن گرفتارکر لیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طلبہ پرحملے کرنےوالوں کوگرفتارکرکے سزادی جائے گی، وزیرداخلہ جہانگیر عالم نے کہا کہ حسینہ واجد کی سوشل میڈیا پروائرل تقریر کے بعد ملکی حالات کشیدہ ہوئے، حسینہ واجد نے اپنے حامیوں کوعبوری حکومت کیخلاف کھڑے ہونے کاکہاتھا۔

کیپشن: Attacks on students by supporters of Hasina Wajid