ایک نیوز: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے ،اسلام آباد آمد پر ترک صدر کا شاندار خیرمقدم کیا جائے گا ،پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈرز تک صدارتی طیارے کو ایسکورٹ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان ملائشیا اور انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچیں گے، ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان پاک ترک ہائی لیول سٹرٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدرات بھی کریں گے۔
پاک ترک قیادت اہم علاقائی و بین الاقوامی امور بشمول غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات گزشتہ چند برسوں میں پائیدار دو طرفہ سٹریٹیجک شراکتداری میں ڈھل چکے ہیں ، پاکستان اور ترکی کے درمیان خاص طور پر دفاعی شعبے میں تعاون اور شراکت داری فروغ پا رہی ہے ۔
پاکستان ترکی سے نہ صرف جنگی بحری جہاز پاکستان اور ڈرونز خرید رہا ہے ،دونوں ملک دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو نئی منزلوں کی جانب لے جا رہے ہیں ، پاکستان ترکی سے ملجم پروجیکٹ کے تحت جنگی بحری جہاز خریدنے والا پہلا ملک ہے ۔
پاکستان ترکی سے آقنچی،بیرکتار اور ٹی بی ٹو جیسے ڈرونز بھی خرید چکا ہے، پاکستان اور ترکی کا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ جوائنٹ وینچر بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان اور ترکی ٹی ایف ایکس ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی پاکستان میں اسمبلی لائن قائم کرنے پر متفق ہو چکے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے
Feb 11, 2025 | 11:48 AM