مینز، ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا شاندار آغازہو گیا

Feb 11, 2025 | 10:30 AM

 ایک نیوز(چودھری اشرف) مینز اور ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا شاندار آغازہو گیا، پہلے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔
 پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام اور پاکستان آرمی کے تعاون سے 26ویں مینز اور 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب گجرانوالہ کینٹ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر یاسین تھے۔ 
مہمانِ خصوصی نے بطور پچر تھرو کر کے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا،اس موقع پر غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے گئے جبکہ ملٹری بینڈ نے "جیوے جیوے پاکستان" ملی نغمے کی دھن بجا کر تقریب کو مزید پروقا ر بنا دیا۔
 پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ نے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر یاسین کو بیس بال کے گلوز اور آفیشل کیپ پہنائی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے10ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں چاروں صوبوں اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 
ٹورنامنٹ کے لیے دو پولز تشکیل دیے گئے ہیں,پول اے میں آرمی، پولیس، اسلام آباد اور کوالیفائر پول بی میںواپڈا، ایچ ای سی، پنجاب اور خیبرپختونخوا پہلے روز تین میچز کھیلے گئے، جن میں ایک ویمنز اور دو مینز مقابلے شامل تھے۔
 بلوچستان ویمنز ٹیم نے گلگت بلتستان کو 1کے مقابلے میں14سکور سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی ، مینز مقابلوں میں پہلے میچ میں آرمی نے اسلام آباد کو 1-2 سے ہرایا، دوسرے میچ میں بلوچستان نے گلگت بلتستان کو 4 کے مقابلے میں 10 سکور سے شکست دی۔ 
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان میں بیس بال کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ 

مزیدخبریں