ایک نیوز: حماس نےاسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی موخرکرنے کا اعلان کر دیا، یرغمالیوں کی رہائی اگلے نوٹس تک موخر کردی ہے۔
حماس ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ3ہفتوں سے اسرائیل جنگ بندی کےخلاف ورزیاں کررہا ہے،اسرائیل شہریوں کی اپنے علاقوں میں واپسی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ،اسرائیل امدادی سامان کے ٹرکوں کے داخلے میں بھی رکاوٹیں ڈال رہا ہے،معاہدے کی تعمیل تک یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کافیصلہ برقراررہے گا، یرغمالیوں کی ر ہائی میں تاخیر کافیصلہ اسرائیل کوپابند کرنے کیلئے کیا،غزہ پرقبضے سے متعلق منصوبے پرعسکری مذاحمت زیر غور ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری ہے، اسرائیلی فورسز نے خاتون سمیت 3 فلسطینیوں کوگولی مارکرشہید کردیا،غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی کوشہیدکردیا، اسرائیلی جارحیت سے مغربی کنارے میں بے گھرافراد کی تعداد35ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کی غزہ کی خریداری کی پیشکش کی مذمت کی ہے،فلسطینیوں کواپنی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے، حماس سے مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد دوحہ پہنچ گیا،مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کاامکان ہے۔
اس سےقبل اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے جنگ بندی کو جا ر ی رکھا جائے ، جنگ بندی کے تمام مراحل پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے، حماس اسرائیل کوانتشارکاشکار کرنا چاہتی ہے، حماس کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کےالزامات بے بنیادہیں، اسرائیل کو حماس کےجال میں نہیں پھنسنا چاہیے۔

کیپشن: Hamas announced to delay the release of Israeli hostages