ایک نیوز:امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے صدر سے اس ہفتے بات کروں گا،اردن اورمصر پناہ گزینوں کونہیں لیتے توانکی امداد بند کرسکتے ہیں،میر اخیال ہے اردن پناہ گزینوں کولینے پرتیار ہوجائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یرغمالی ہفتے تک رہانہ ہوئے توجنگ بندی معاہدے کی منسوخی کااعلان کردوں گا ، گاڑیوں ،ادویات اورچپس پر بھی ٹیرف کیلئے غورکررہے ہیں،سٹیل اورایلومینیم پر25فیصد ٹیرف عائد کررہے ہیں، ہفتے کوشاہد اسرائیلی وزیراعظم سےبات کروں، فلسطینیوں کوغزہ واپس آنے پرکئی سال لگ جائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ غزہ ابھی رہائش کے قابل نہیں، آئندہ دو روز میں ٹیرف عائد کردیں گے، غزہ کے باہر فلسطینیوں کیلئے خوبصورت گھر بنائیں گے،ٹرمپ نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کاالٹی میٹم جار ی کردیا، ہفتہ کی دوپہر تک اسرائیلی قیدی رہا نہ ہوئے تو غزہ دوبارہ جہنم بن جائے گا،قیدیوں کے متعلق معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یامرگئے ہیں، امریکی برآمدات پرجوملک ٹیرف لگائے گااس پرجوابی ٹیرف لگ جائے گا۔
ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر پردستخط کے بعد میڈیاسے گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکا کینیڈا ،برازیل اورمیکسیکو سے سٹیل اورایلومینیم کی درآمدات کرتا ہے،کسی ملک کوامریکی معیشت کونقصا ن پہنچانے نہیں دیں گے، ٹرمپ نے غیر ملکی اہلکاروں کورشوت دینے پرپابندی کے قانون میں نرمی کردی، پابندی سے امر یکی فرموں اورکاروبار کوغیر ملکی حریفوں کے مقابلے نقصان ہوتاہے،اسرائیلی قیدی رہا نہ ہوئے تو حماس کوسمجھ جانا چاہیے کہ میں کیا کرسکتاہوں۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ منصوبے کے تحت فلسطینیوں کوغزہ واپس آنے کاحق حاصل نہیں ہوگا،غزہ کے باہر فلسطینیوں کی رہائش کیلئے 6 مختلف جگہیں ہوں گی۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں فلسطینیوں کےلیے ایک مستقل جگہ بنانے کی بات کررہاہوں ، فلسطینیوں کوواپس بھی آنا ہوتوکئی سال لگ جائیں گے کیونکہ غزہ ابھی رہنے کے قابل نہیں ،غزہ کے 20 لاکھ سےزائد فلسطینیوں کیلئے خوبصورت رہائشی علاقے بنائیں گے۔
دوسری جانب حماس نےاسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی موخرکرنے کا اعلان کر دیا،یرغمالیوں کی رہائی اگلے نوٹس تک موخر کردی ہے۔