ویب ڈیسک:نادرا کی جانب سے اقلیتی برادری کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان نادرا کے مطابق اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات کے لئے خصوصی مہم 12 سے 16 فروری تک جاری رہے گی۔نادرا مہم کے دوران نادرا موبائل رجسٹریشن وین اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں پر خصوصی دورے کریں گی۔نادرا موبائل رجسٹریشن وین کے دوروں کا شیڈول نادرا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فراہم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اقلیتی برادری کے افراد اپنے علاقے کے شیڈول کے مطابق موبائل رجسٹریشن وین پر آئیں اور اپنا شناختی کارڈ بنوائیں۔