شہرقائد ایم کیو ایم کاہے اور ایم کیو ایم کاہی رہےگا،مصطفی کمال

Feb 11, 2024 | 23:10 PM

ویب ڈیسک:ایم کیو ایم کے کنونیئرمصطفی کمال کاکہنا ہے کہ شہرقائد ایم کیو ایم کاہے اور ایم کیو ایم کا ہی رہے گا۔

ایم کیو ایم کے کنونیئرمصطفی کمال کاجناح گراؤنڈ میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کراچی والوں مجھے چند منٹ دو،،اللہ کا لاکھ شکر ہے آج ہم جس جناح گراؤنڈ میں کھڑے ہیں یہاں سے 8 سال پہلے جو کچھ کہا اور کیا جاتا تھا پوری قوم کو اس کا حساب دینا پڑتا تھا، آج یہ وہی جناح گراؤنڈ ہے آئندہ  آنے والی نسلوں تک یہ دن یاد رکھا جائے گا۔ آج یہاں سے پاکستان کی بات ہو رہی ہے،  آج یہاں سے جانے کے بعد مرنے مارنے کی بات نہیں ہو گی۔دشمن ملک سے رابطہ کی بات نہیں ہو گی۔

مصطفی کمال کاکہنا تھا کہ  ہمارے بڑوں نے پاکستان بنایا تھا ہم نے پاکستان بچایا ہے ۔ پورا شہر طعنے دیتا تھا کہ یہ مینڈیٹ ایم کیو ایم پاکستان کا نہیں۔ ایک ہیلو کی آواز آئے گی اور سب چھن جائے گا۔ 8 فروری کو عوام نے بتا دیا یہ شہر ایم کیو ایم کا تھا اور ایم کیو ایم کا رہے گا۔ میری میڈیا مالکان سے گزارش ہے کہ میری آج کی بات لندن تک پہنچاۓ کراچی: 8 سالوں میں ہم نے بہت زخم سہے ہیں۔

 

مزیدخبریں